گورنمنٹ پرائمری سکول مانئی سر کی تعمیر التواء،مانئی سر و گنداؤں کے سینکڑوں افراد کا طلباء کے ہمراہ الپوری ڈسٹرکٹ چوک میں احتجاجی مظاہرہ۔


شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ پرائمری سکول مانئی سر کی تعمیر التواء،مانئی سر و گنداؤں کے سینکڑوں افراد کا طلباء کے ہمراہ الپوری ڈسٹرکٹ چوک میں احتجاجی مظاہرہ۔ ڈپٹی کمشنر شانگلہ کے دفتر کے باہر دھرنادیا۔ مظاہرین کا سکول کے متعلقہ ٹھیکیدار اور محکمہ ورکس کے خلاف شدید نعرہ بازی اور مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت سے فوری طور پر سکول کی تعمیر ایڈوانس ادائیگیوں اور محکمہ تعمیرات اور ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کے مطالبات درج کئے۔ مظاہرے میں ماننی سرسکول کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے مستقبل کے حوالے سے فکرمند تھے۔گزشتہ آٹھ سالوں سے سکول تعمیر التواء کا شکار ہے جبکہ ٹھیکیدار اور محکمہ تعمیرات ایک دوسرے کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔مانئی سر، گنداؤں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد کا سکول کی تعمیر میں مسلسل التوا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس دوسرا کوئی آپشن نہیں سوائے احتجاجی مظاہروں کے۔طلباء نے گزشتہ ایک ہفتے سے سکول بند رکھاہے اور نرسری سے جماعت پنچم کے792طلباء سکول نہیں جارہے اورسکول بند ہے جس سے ان کا قیمتی تدریسی وقت ضائع ہورہا ہیں مگر اس پر بھی محکمہ تعلیم اور انتظامیہ کا کوئی سروکار نہیں ہیں جو باعث تشویش ہے۔ آج اپنے بچوں کے ہمراہ الپوری آئے ہیں مطالبات پورے نہ ہوئے تو کمشنر کے دفتر کے باہر اور پشاور میں دھرنا دیں گے۔ مظاہرین نے کہا کہ حکومت مسلسل یہ دعوی کر رہا ہیں کہ تعلیم عام کر رہے ہیں مگر ہمارے علاقوں میں تعلیم عام نہیں بلکہ صرف ٹھیکیدار،محکمہ تعلیم اور محکمہ تعمیرات کے رحم و کرم پر ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ سکول ملٹنسی میں تباہ ہوا گزشتہ آٹھ سالوں سے طلباء انتہائی مشکل حالات میں ہیں۔سکول بچوں،والدین اور علاقہ مکینوں کا دھرنا کئی گھنٹوں تک ڈپٹی کمشنر دفتر کے باہر جاری رہا جس پر مقامی انتظامیہ نے مانئی سر پرائمری سکول کے طلباء،والدین اور اہل علاقہ کو یقین دہانی کرائی کہ انتظامیہ ان کی بھرپور حوصلہ آفزائی کریگی اور جلد سے جلد محکمہ ورکس اور ٹھیکیدار پر کام شروع کروائے گی جس پر مظاہرین نے عارضی طور پر دھرنا ختم کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ انتظامیہ کی مداخلت پر وہ عارضی طور پر احتجاج موخر کررہے ہیں تاہم سکول پر کام شروع نہ کیا گیا تو وہ اپنے شیڈول کے مطابق احتجاجی مظاہرے سکول بندش اور دوبارہ دھرنے کریگی جس کی تمام تر ذمہ داری ٹھیکیدار،محکمہ ورکس اور اب انتظامیہ پر بھی عائد ہوگی۔

Daily Askar

Comments are closed.