عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر صوبائی کونسل و بزرگ سیاستدان حاجی زمین گل نے کہا ہے کہ بانڈپیر آبادپرائمری سکول میں سیکنڈ شفٹ میں منظور شدہ میڈل سکول کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ سیکنڈ شفٹ ختم ہونے سے سکول کے سینکڑوں طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ دور جانے کے بجائے تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر صوبائی کونسل و بزرگ سیاستدان حاجی زمین گل نے کہا ہے کہ بانڈپیر آبادپرائمری سکول میں سیکنڈ شفٹ میں منظور شدہ میڈل سکول کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ سیکنڈ شفٹ ختم ہونے سے سکول کے سینکڑوں طلباء کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور وہ دور جانے کے بجائے تعلیم چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔ پرائمری سکول کیساتھ منسلک دو کنال اراضی محکمہ تعلیم کے ساتھ ہے فوری طور پر یہاں مڈل سکول کی تعمیر شروع کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کے روز الپوری میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ حاجی زمین گل کا مزید کہنا تھا کہ نان ڈیولپمنٹ میں بانڈہ پیر آباد سکول تعمیر شامل کیا جائے اوردرینہ مطالبہ پورا کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ تعلیم جہاں بنیادی حقوق میں شامل ہیں اس جدیددور میں بھی بانڈہ پیر آباد کے سینکڑوں طلباء تعلیم سے محروم ہیں اور وہ دور نہیں جاسکتیں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر پرائمری سکول میں منظور شدہ مڈل کے سیکنڈشفٹ کو فوری دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ طلباء کا تعلیمی سلسلہ جاری رہیں۔ انھوں نے محکمہ تعلیم کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ بانڈپیر آباد میں محکمہ تعلیم کے 2 کنال اراضی پر مڈ ل سکول کی تعمیرمیں علاقہ مکین محکمہ تعلیم کی بھرپور معاونت کرے گی اور مکمل تعاون کرے گی تاکہ سکول کے مڈل کے طلباء بآسانی اپنے علاقے میں تعلیم حاصل کر سکیں۔
Comments are closed.