وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ عراق کے موقعے پر عراق کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد ریکان الحلبوسی اور عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حمام حمودی, عراق کی حکمت پارٹی کے صدر عمار حکیم اور عراقی وزیر داخلہ عبدلامیرالشمری سے ملاقاتیں کیں.
بغداد
6 جون 2023
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے دورہ عراق کے موقعے پر عراق کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد ریکان الحلبوسی اور عراق کی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حمام حمودی, عراق کی حکمت پارٹی کے صدر عمار حکیم اور عراقی وزیر داخلہ عبدلامیرالشمری
سے ملاقاتیں کیں.
عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد ریکان الحلبوسی سے ملاقات کے دوران پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.
ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان پارلیمانی شعبے میں تعاون دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں مذید اضافے کا باعث ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان اعلی سطح پارلیمانی روابط ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کیلیے اہم ہیں۔
عراق کی حکمت پارٹی کے صدر عمار حکیم سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عراق کے درمیان سیاسی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا.
اس موقعے پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق کے درمیان اعلی سطح سیاسی روابط دونوں ملکوں کے لیے اہم ہیں, دونوں ممالک کے درمیان عوامی تعلقات کے فروغ کیلیے سیاسی رابطے انتہائی ضروری ہیں
عراقی اسلامی سپریم کونسل کے سربراہ حمام حمودی سے ملاقات میں پاکستان اور عراق کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عراق مذہب اور روایات کے بندھن میں بندھے بہترین دوست ممالک ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراقی وزیر داخلہ عبدلامیرالشمری کے درمیان ملاقات میں پاکستانی زائرین اور تاجر برادری کیلیے عراقی ویزے میں آسانی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا-
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور عراقی وزیر داخلہ نے عوامی تعلقات میں اضافے کیلیے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
Comments are closed.