پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام لائیں گے، چوہدری سرور

1

 

پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام لائیں گے، چوہدری سرور
مسلم لیگ کے پاس ملکی ترقی کا واضح ایجنڈا ہے، چوہدری شافع حسین
نوجوان ملک و ملت کا سرمایہ،انکی قائدانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے، مصطفیٰ ملک

لاہور

پاکستان ویلفیر پارٹی یوتھ کے صدر عرفان شاہد پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی چیف آرگنائزر و صدر پنجاب چوہدری محمد سرور، جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع حسین ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک سے تفصیلی ملاقات کےبعدمسلم لیگ ق میں شامل ہوگئے، انہوں نے کہا کہ وہ چوہدری شجاعت حسین کی شخصیت اور مسلم لیگ کے ایجنڈے سے متاثر ہو کر پارٹی میں شامل ہوئے ہیں، اس موقع پر پارٹی چیف آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا بڑھتا اعتماد، پارٹی کے روشن مستقبل کے طرف ایک اشارہ ہے، ہزاروں کی تعداد میں نوجوان اور خواتین مسلم لیگ میں شامل ہو رہی ہیں،ہم آئندہ انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے اور پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام لائیں گے،جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری شافع حسین نے کہا کہ مسلم لیگ کے پاس ملکی ترقی کا واضح ایجنڈا ہے،
نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا موقع دیں گے،نوجوانوں کو تخریب نہیں تہذیب سکھائیں گے،مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک و ملت کا سرمایہ،انکی قائدانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے،نوجوانوں میں پارٹی پذیرائی کا مطلب یہ ہے کہ۔ اب مستقبل مسلم لیگ ق کا ہے،ملک کی حقیقی ترقی کا ایجنڈا مسلم لیگ ق کے پاس ہے۔علاوہ ازیں پارٹی راہنماوں اشتیاق گوہر ایڈوکیٹ ،علی عمران،رضائے مصطفیٰ چوہدری،چوہدری اشرف گجر،ملک عبدالرحیم کھوکھر ،عزیزہ سعید، وسیم رومی،کاشف بلوچ،سردارسربیر سنگھ نے بھی مسلم لیگ ہاوس لاہور میں پاررٹی کے سنئیر راہنماء چوہدری شافع حسین اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور پارٹی امور پر مشاورت کی

Daily Askar

Comments are closed.