ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر حاجی حمید اللہ ریٹائر اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا
چمن۔ رپورٹ سید سردار محمد خوندئی
ڈسٹرکٹ خزانہ آفیسر حاجی حمید اللہ ریٹائر اعزاز میں پر تکلف ظہرانہ دیا گیا
ٹریژری افس چمن کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر حاجی حمیداللہ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ٹریژری افس چمن کے آفیسرز اور اہلکاروں نے انکے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر اکاؤنٹ افسر حاجی حمیداللہ نے کہا کہ اس نے تمام عمر ڈیوٹی کو ایک فرض سمجھ کر عوام کی خدمت کی انہوں نے کہا کہ کہ انہوں نے ہمیشہ لگوں کی خدمت کو اپنا شعار سمجھا انہوں نے اپنے آفس کے تمام افسران اور تمام عملے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آفس کے تمام افسران اور عملہ نے ہمیشہ اپنی فرائض کی انجام دہی میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئےادارے کی بہتری اور چمن میں تمام لائن محکموں اور عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جنکی بہترین پرفارمینس کی وجہ سے مجموعی طور پر ٹریژری افس کی امور کی انجام دہی شاندار رہی اور خزانہ آفس چمن سے تمام اداروں کے افسران اور عملہ کے تعلقات اور کارکردگی بیمثال رہی اس موقع پر خزانہ آفس کے سینیئر رہنماؤں نے کہا کہ حاجی حمیداللہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انکی خدمات کو دفتری بک میں شاندار حروف میں لکھا جائے گا انہوں نے کہا کہ حاجی حمیداللہ نے ہمیشہ ایک بڑے بھائی کی حیثیت اور پیار سے اپنے ماتحت عملے کے ساتھ مل کر دفتری امور نمٹائیں۔اور کہا کہ آفس کی کسی بھی کام کو سمجھنے کی دقت اور مشکل پیش ہونے پر وہ ہمیں پیار سے سکھاتےاورسمجھاتے تھے اور انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر کی بتائے ہوئے ہدایات کی روشنی میں آئندہ بھی ادارے کی عزت اور کاکردگی پر آنچ نہیں آنے دیں گے آخر میں خزانہ کے افسروں اور عملے نےپرنم آنکھوں سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افسر حاجی حمیداللہ کو نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔
Comments are closed.