چیئرمین ٹاؤن کمیٹی گوادر شریف میانداد کی جانب سے انتظامیہ پر بلا وجہ نکتہ چینی اور بلا وجہ بلا جواز دھرنا اور آفس کا محاصرہ, گھیراؤاور روڈ بلاک وغیرہ کی دھمکی پر افسوس کا اظہار
*چیئرمین ٹاؤن کمیٹی گوادر شریف میانداد کی جانب سے انتظامیہ پر بلا وجہ نکتہ چینی اور بلا وجہ بلا جواز دھرنا اور آفس کا محاصرہ, گھیراؤاور روڈ بلاک وغیرہ کی دھمکی پر افسوس کا اظہار*
گوادر 06جولائی 2023: ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ نے کہا ھے کہ ضلعی انتظامیہ اور اس کے تمام ارکان عوام کے منتخب نمائندوں کا بھر پور احترام کرتے ہیں امید رکھتے ہیں کہ عوام کے منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کی توقعات کے مطابق ان کے مسائل کی نشاندہی اور حل کے لئے اقدامات انجام دیں گے ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ نے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی گوادر شریف میانداد کی جانب سے انتظامیہ پر بلا وجہ نکتہ چینی اور بلا وجہ و بلا جواز دھرنا اور آفس کا محاصرہ گھیراؤاور روڈ بلاک وغیرہ کی دھمکی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں بجلی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے مسلہ حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ھے انھوں نے بتایا کہ شہر کی ضرورت کے پیش نظر چھ ٹرانسفارمر منگوائی ھے جن میں سے پہلا ٹرانسفارمر خود چیرمین صاحب کے کہنے پر لگایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی فراہمی کی صورت حال بہتر ھوئی ھے اور لوڈشلیڈنگ کے دورانیہ میں بھی کمی آئی ھے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یقنا پانی کی فراہمی بھی گوادر کے شہریوں کا ایک اہم مسلہ اور اس مسلے کے حل کے لئے بھی عملی اقدامات کیے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام اداروں اور خاص طور سے عوام کے منتخب نمائندوں سے ہرممکن تعاون کےلیے تیار ھے انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر کس کا حق وہ احتجاج کا حق رکھتا تاہم کسی کو بلا جواز ہڑتال ،دھرنا، گھیراؤ اور سرکاری دفاتر کے محاصرہ وغیرہ کی اجازت نہیں دی جائے گی انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عوامی نمائندے امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے کیے جانے والے اقدامات میں تعاون کریں
Comments are closed.