خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا چارسدہ سرڈھیری میں گڑ کے کارخانے پر پولیس کے ہمراہ اچانک چھاپہ
خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا چارسدہ سرڈھیری میں گڑ کے کارخانے پر پولیس کے ہمراہ اچانک چھاپہ ، چینی اور مضر صحت کیمیکلز سے بنے گڑ کی بڑی کھیپ برآمد ، مضر صحت اور غیر معیاری گڑ بنانے والا کارخانہ سربمہر ، مقدمہ درج مالک گرفتار
خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم چارسدہ نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر پولیس کے ہمراہ سرڈھیری میں قائم کارخانے پر رات گئے اچانک چھاپہ مارا ۔اس موقع پر انسپکشن کے دوران کارخانے سےغیر معیاری اور مضر صحت 8 بوری گڑ، 94 بوری چینی, 15 کلو سٹرک ایسڈ ، تیرہ کلو گرام Molasses اور تین کلو گرام کپڑوں کے رنگ برامد کر کےبحق سرکاری تحویل میں لیا گیا
کارخانے میں مضر صحت کیمیکلز اور چینی کا استمعال کر کے بڑے پیمانے پر گڑ تیار کرتے مزدوروں کو بھی رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا جبکہ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کارخانے کو فوراً سیل کر کے مضر صحت اشیاء ضبط کر لی گئیں ۔اور غیر معیاری تیار شدہ گڑ کی بڑی کھیپ بھی سرکاری تحویل میں لے لی گئی ۔ ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا اور مضر صحت اشیاء تیار کرنے والے کارخانوں پر کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی تاکہ صوبہ بھر سے ملاوٹ مافیا کا قلع قمع کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Comments are closed.