بحیثیت پاکستانی بن کر ہمیں ملک کی ترقی، خوشحالی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا،گورنرحاجی غلام علی
*بحیثیت پاکستانی بن کر ہمیں ملک کی ترقی، خوشحالی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا،گورنرحاجی غلام علی*
*ہمیں اپنی 75 سالہ تاریخ کے ساتھ ساتھ چائنہ کی تاریخ پر بھی نظر ڈالنی ہو گی اور چین کی ترقی سے متعلق وژن سے استفادہ کرناہوگا،گورنر*
*گورنر کی پشاورمیں چائنہ ونڈوعالمی سیمینار میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت، سی پیک سے متعلق اہم معلوماتی و آگاہی سیمینار کے انعقاد پر امجد عزیز ملک کو خراج تحسین*
*گورنر سے شمالی وزیرستان کے دتہ خیل تحصیل کے علاقہ دیگان کے شاپ کیپرزایسوسی ایشن ومالکان کے نمائندہ وفدکی بھی گورنرہاؤس میں ملاقات*
ہینڈآؤٹ۔210۔پشاور،6 جولائی2023ء
گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہاہے کہ سی پیک نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی ترقی وخوشحالی کامنصوبہ ہے۔ بحیثیت پاکستانی بن کر ہمیں ملک کی ترقی، خوشحالی کیلئے متحد ہو کر آگے بڑھنا ہوگا۔ہمیں اپنی 75 سالہ تاریخ کے ساتھ ساتھ چائنہ کی تاریخ پر بھی نظر ڈالنی ہو گی اور چین کی ترقی سے متعلق وژن سے استفادہ کرناہوگا اوریہ سوچنا ہو گا کہ ہم ترقی میں کیوں پیچھے رہ گئے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روزسریناہوٹل پشاورمیں چائنہ ونڈو اور ہائیر ایجو کیشن کمیشن اور دیگرکے اشتراک سے ڈیکیڈ آف سی پیک اینڈ بی آر آئی کے عنوان سے بین الاقومی سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔سیمینار میں نگران صوبائی وزراء عدنان جلیل، فضل الٰہی اور بیرسٹرفیروزجمال شاہ کاکاخیل سمیت چین سے مندوبین، سرمایہ کاروں اور سی پیک پر کام کرنے والی کمپنیوں کے عہدیداروں سمیت طلبہ، سماجی و کاروباری شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اسے پاکستان کی اقتصادی و معاشی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔اس موقع پر گونرنے نگران صوبائی وزراء، کاروباری شخصیات کے ہمراہ سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پرکیک بھی کاٹا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے سی پیک سے متعلق اہم معلوماتی و آگاہی سیمینار کے انعقاد پر امجد عزیز ملک کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی انڈسٹری بعض پالیسیوں، انرجی بحران اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہ ہونے کے باعث مشکلات سے دوچار ہے، صنعتوں کے فروغ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپناناہوگا۔انہوں نے کہاکہ برآمدات کے فروغ سے قیمتی زرمبادلہ کمایاجاسکتاہے۔ ملک بھر کی بزنس کمیونٹی کو سی پیک سے استفادہ کرنیکی تجارتی ترقی کی منصوبہ بندی کرنا چاہئے۔صحیح منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے ہم بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کرسکتے، معیاری اشیاء کی پیداوار سے عالمی مارکیٹ میں مقام پیدا کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی معیشت پرتمام صوبوں اور سیاسی پارٹیوں کو ایک ہوناچاہئیے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی معیشت کی بہتری کیلئے ایک سوچ اپنانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ مستقبل میں سی پیک سنٹرل ایشیاء کی ترقی کا شہ رگ ہوگا، سی پیک کے تمام منصوبوں کا تحفظ ہم نے یقینی بنانا ہے۔ چین ہمارا دوست ملک ہے جس پر سب متفق ہیں۔گورنرنے کہاکہ ایک وقت میں ہماری سوچ، وژن بہت مضبوط تھی۔ ہمارے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں، ہمارے نوجوان انتہائی محنت کش اور دلیر ہیں جنکی صلاحیتوں کوصحیح طریقے سے استعمال میں لانے سے ملک کی ترقی وخوشحالی کو یقینی بنایاجاسکتاہے اوریہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستانی قوم کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
علاوہ ازیں گورنر سے شمالی وزیرستان کے دتہ خیل تحصیل کے علاقہ دیگان کے شاپ کیپرزایسوسی ایشن ومالکان کے نمائندہ وفد نے بھی گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت تحصیل دتہ خیل کے میئر مولاناسید نیک زمان کررہے تھے۔ وفد نے گورنر کو دیگان بازار کے دوکانداروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا جس پر گورنرنے وفد کو مسائل کے حل کیلئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ #
Comments are closed.