شانگلہ: ڈی پی او سجاد احمد صاحبزادہ ٹریفک کے حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتا رہے ہیں

شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس افسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے میڈیا نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام اپنے کم عمربچوں کو موٹرسائیکل وغیرہ چلانے سے روکیں اور انھیں ڈارئیونگ کی اجازت نہیں دیں۔شانگلہ پولیس کوشاں ہے کہ اٹھارہ عمر سے کم بچوں کو ڈرائیونگ نہ کرنے اور بروقت روک تھام کریں جسمیں عوام اور والدین کا کردار ریڑھ کی ہڈی جیسا ہیں۔ڈی پی او شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ نے ٹریفک تفصیلات جاری کردئے۔شانگلہ میں روڈ حادثات کی روک تھام اور مختلف ٹریفک رولز کی خلاف ورزیوں پر شانگلہ ٹریفک پولیس نے جولائی کے مہینے کے دوران روڈ استعمال کرنے والوں کے خلاف بلا تعطل ایکشن لیا ہوا ہے۔ مین شاہراہوں پر گاڑیوں کو چلاتے وقت موبائل فون کی استعمال اور لاپرواہی کی مرتکب ہونے پر 155چالان دئیے جاکر 77500روپے جرمانے لگا دئیے گئے کم سن ڈرائیوروں کے خلاف جو کہ اپنی زندگیوں کو داو پر لگاتے ہوئے بغیر کسی قانونی دستاویزات 402چالان دئیے جاکر 235400روہے بھاری جرمانے عائد کر دئیے گئے۔غریب شہریوں سے زیادہ کرایہ وصول کرنے کی پاداش میں 1975چالان دئیے جاکر جن کو 790000روپے جرمانے عائد کر دئیے گئے ہیں ہسپتال اور دیگر مقامات پر پریشر ہارن کی روک تھام کے حوالے سے خلاف ورزی کرنے پر 165ڈرائیوروں کو چالان کرکے جن سے 49500روپے جرمانے ریکورکر دئیے گئے ہیں۔بغیر لائسنس مین شاہراہوں پر گاڑیوں کو چلانے کی پاداش میں 577گاڑیوں کو چالان دئیے جاکر جن کو 295000روپے جرمانے عائد کر دئیے گئے ہیں۔مین شاہراہوں،جہاں پر سکولز، اور دیگر رش والی مقامات ہو اور گاڑیاں تیز رفتاری کرتی ہیں جن کی وجہ سے ان کی اور دیگر راہگیروں کو خطرہ لاحق ہو کی پاداش میں 370 گاڑیوں کو چالان دے کر جن سے بالترتیب 78700روپے جرمانے گورنمنٹ کی خزانے میں جمع کردئیے گئے ہیں۔اپنی جان کو ہتھیلی پر رکھ کر بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 683چالان دئیے جاکر جن سے 68300روپے جرمانے وصول کردئیے گئے ہیں۔کالے شیشوں والی گاڑیوں کو 192چالان دئیے جاکر جن سے 96000روپے جرمانے قومی خزانے میں جمع کردئیے گئے ہیں ٹریفک رول اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Daily Askar

Comments are closed.