صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 6 ستمبر 2023 ء کو یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پیغام

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا 6 ستمبر 2023 ء کو یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر پیغام

ہم مادرِ وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 6 ستمبر کو یومِ دفاع و شہداء مناتے ہیں، صدر مملکت

58سال قبل آج ہی کے دن ہماری مسلح افواج اورپوری پاکستانی قوم نے غیر معمولی جرأت اور بے مثال جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا تھا، صدر مملکت

جنگِ ستمبر ہماری تاریخ میں غیر متزلزل قومی عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ حب الوطنی و قربانی کی علامت کے طور پر ایک یادگار حیثیت رکھتی ہے، صدر مملکت

آج مادرِ وطن کے بہادر بیٹوں نے دشمن کے خلاف بے خوفی سے لڑتے ہوئے تاریخ کا روشن باب رقم کیا، صدر مملکت

آج ہم ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دفاعِ وطن کا فریضہ ادا کرتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کیں، صدر مملکت

ہم شہداء کے خاندانوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنے پیاروں کی قربانی دے کر ایک مثال قائم کی، صدر مملکت

ہمارے غازیوں کے کارنامے قابلِ فخر ہیں کہ انہوں نے لاہور، سیالکوٹ اور دیگر سیکٹرز پر حملوں کے جواب میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، صدر مملکت

افواج پاکستان اور قوم نے 1965 ء میں بے مثال جذبے اور جرات کا مظاہرہ کیا، صدر مملکت

دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف دو دہائیوں سے جاری جنگ میں بھی ہم نے جذبے کا مظاہرہ کیا ہے، صدر مملکت

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری کامیابیاں ہماری مسلح افواج کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ وہ خود کو جدید جنگی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، صدر مملکت

آج کے دن ہم امن کے فروغ اور پُرامن بقائے باہمی کی اپنی پالیسی پر عمل پیرا رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، صدر مملکت

ہم اپنی قومی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور اقوام متحدہ کے پرچم تلے دنیا میں قیامِ امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، صدر مملکت

ہمارا خطہ،جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازع کے حل کا منتظر ہے، صدر مملکت

خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کیلئے تنازع جموں وکشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

ہم کشمیری عوام، خواتین اور بچوں کی قربانیوں کو بھی یاد کرتے ہیں، صدر مملکت

کشمیریوں نے اپنے حق خودارادیت کے لیے دہائیوں طویل جدوجہد کے دوران قربانیاں دی ہیں، صدر مملکت

پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جائز جدوجہد کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، صدر مملکت

آج کا دن ہم سے وطن کی خودمختاری ، سالمیت اور وقار کو ہرچیز سے مقدم رکھنے کا بھی تقاضا کرتا ہے، صدر مملکت

پاکستان ہماری امیدوں کا مرکز ہے، صدر مملکت

یوم دفاع و شہداء کے موقع پر ہم ملک کے ان بہادر بیٹوں اور بیٹیوں کی عزت و تکریم کو سربلند رکھنے کا عزم کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع، ترقی اور خوشحالی کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا، صدر مملکت

Daily Askar

Comments are closed.