ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم نے کہاہے کہ صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے

 ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم نے کہاہے کہ صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی عوام کا بنیادی حق ہے اس شعبے کو حکومت اپنی ترجیحات میں شامل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے اس لیئے ضروری ہے کہ ضلع لورالائی میں عوام کو علاج و معالجے کی مفت سہولیات کی فراہمی کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائے، ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال لورالائی کے اچانک دورے کے دوران ہسپتال کے عملے اور اس موقعہ پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر احمد بلوچ اور ڈاکٹرز بھی موجود تھے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم نے مخلتف شعبوں اور واڈرز کا دو راہ کرکے وہاں داخل مریضوں اور وہاں موجود عوام سے ان کو ہسپتال میں پیش آنے والے مسائل معلوم کئے کے ڈپٹی کمشنرلورالائی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا ہسپتالوں میں اسٹاف کو اپنی ڈیوٹیز پر حاضر رہنے کی تلقین کی جاتی ہے اور مستقبل میں ان کی کڑی نگرانی کی جائیگی غیر حاضر رہنے والے اسٹاف کی تنخواہیں کاٹی جائیں گی اور جو مستقبل غیر حاضر ہیں ان کو ملازمت سے ہمیشہ کے لئے برخاست کیا جائیگا۔ اور ہسپتالوں میں اسٹاف کی حاضری کو ہرصورت میں یقینی بنایا جائیگا اور کوتاہی برتنے وغیر حاضر رہنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شعبہ ہیلتھ میں کوئی بھی کمی اور کوتاہی کی گنجائش نہیں یہ ایس شعبہ ہے کہ اس کا براہ راست عوام کی صحت سے تعلق ہے اور عوام کا علاج ہسپتال عملے کی ذمہ داریوں میں شامل ہے انہیں ہسپتال کے تمام شعبوں کو فعال بنانے اور پرائم ٹائم کی پابندی کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم نے کہا کہ ہم شعبہ صحت میں ایک ایسا میکنزم بنانا چاہتے ہیں کہ جس میں ہسپتال علاج و معالجے کے مرکز بن جائیں ا ور ڈاکٹرز سمیت تمام اسٹاف میں خداترسی و فرائض نبہانے کی عادت پڑ جائے تاکہ علاج کے لئے آنے والے مریض ریلیف لیکر اور یہاں سے صحت مند بن کر اپنے گھروں کو واپس جائیں۔اس حوالے سے تمام اسٹاف اپنی ذمہ داریاں نبہائے گی تو اس سے ضلع کا نام روشن ہوگا عوام ڈاکٹر ز اور اسٹاف کو دعائیں بھی دے گی۔

Daily Askar

Comments are closed.