کمشنر نصیرآبادڈویژن طارق قمر بلوچ نے کہا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن کے عوام کو درپیش مسائل کے تدارک کیلئے فوری اقدامات کرنا ناگزیر بن چکا ہے تمام آفسیران اپنے دفاترز میں وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے لوگوں کے مسائل حل ہوسکیں ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ تعلیم اور صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ مبذول کی جائے ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو ممکن یقینی بنائیں سرکاری اراضی پر تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سرکاری املاک پر قبضے کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس لیے قبضہ مافیا کو چاہیے کہ وہ سرکاری اراضی پر قبضے کرنے سے اجتناب کریں نصیرآباد ڈویژن میں امن و امان کی بحالی کیلئے بہتر حکمت عملی مرتب کی جائے گی تاکہ قانون کی بالادستی مکمل طورپر قائم رہے اور جرائم کی روک تھام ممکن ہوسکے نصیرآباد ڈویژن میں آئی ٹی کے شعبے کو مزید فعال کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ نصیرآباد نیک محمد پلال،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبدالرحیم بلوچ، ڈپٹی ڈائریکٹر سول ڈیفینس عنایت اللہ بلوچ اور آرٹیکل رائٹر اخترمنگی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نیک محمد۔ڈپٹی ڈائریکٹر سیول ڈیفینس عنایت اللہ بلوچ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی عبدالرحیم بلوچ نے اپنے اپنے محکمے کے متعلق تفصیل کے ساتھ کمشنر نصیرآباد کو آگاہی فراہم کی کمشنر نصیرآباد طارق قمر بلوچ نے کہاکہ ڈویژن بھر میں تمام محکموں کی کارگردگی کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورے کئے جائیں گے اور آفیسران اور عملے کی حاضری کا جائزہ بھی لیا جائے گا سرکاری دفاترز میں صفائی ستھرائی پر بھی خصوصی توجہ دی جائے جبکہ محکمہ ایریگیشن اور محکمہ پی ایچ ای کے حوالے سے کہاکہ ان دونوں محکموں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام اور کسانوں کو پانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کریں اور ٹیل کے علاقوں میں آباد کاشتکاروں و زمینداروں کے درپیش مسائل کے حل کیلئے بھی ٹھوس حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں تاکہ انہیں مشکلات سے نجات مل سکے غیر قانونی واٹر کورسز اور پائپس نکالے جائیں جبکہ شہری آبادی میں آبنوشی کیلئے بھی پی ایچ ای اپنا مثبت کردار ادا کرے جن علاقوں سے آبنوشی کی قلت کی شکایات آرہی ہیں ان کے ازالے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ان شاء اللہ بہت جلد تمام محکموں کی کارگردگی جانچنے کیلئے مشاہدہ کیا جائے گا محکمہ ریونیو آفیسران ذرعی انکم ٹیکس عشر آبیانہ کی وصولی اور ریونیو ریکارڈ کو صحیح معنوں میں مرتب کریں۔ کمشنر نے کہاکہ الیکشن کے مرحلے کو الیکشن کمیشن کے قوانین کے تحت مکمل کروانے کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ہم پر جو بھی ذمہ داری عائد کی گئی ہے ان شاء اللہ تمام اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ تمام آفیسران عوام کی خدمات کو اپنا نصب العین سمجھ کر کریں کیونکہ حکومت کی جانب سے ہم پر جو ذمہ داریاں عائد کی گئیں ہیں انہیں بہتر انداز سے سرانجام دینا ہماری ذمہ داریوں کا حصہ ہے۔
Comments are closed.