:-اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد خان جمالی نے یوم دفاع وشہدا پاکستان کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ چھ ستمبر کا دن مادر وطن کے بہادر بیٹوں کی عظیم قربانیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔اسپیکر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری بہادر افواج نے58 سال قبل ثابت کر دیا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے وطن کے عظیم اور بہادر بیٹے ہمیشہ تیار ہیں، آج قوم دھرتی کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
میر جان محمد خان جمالی نے مزید کہا کہ وطن کے جانثار اپنی جانوں کی پروا کئیے بغیر مادر وطن کی سرحدوں کو بیرونی اور اندرونی خطرات سے محفوظ رکھے ہوئے ہیں۔قدرتی آفات ہوں یا جنگی صورتحال، وطن کے بیٹے کبھی اپنے کام سے غافل نہیں رہے۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ آج کا دن وطن کے سپوتوں کی عظیم قربانیوں کی علامت کا دن ہے۔

Comments are closed.