ہمارے شہداء ہمارے فخر ہیں لیویز اور دیگر فورسز نے جانوں کا نذرانہ دے کر اس پاک سرزمین کی حفاظت کی ہے اور کرتے رہیں گے

چمن . سید سردار محمد خوندئی بیوروچیف
ہمارے شہداء ہمارے فخر ہیں لیویز اور دیگر فورسز نے جانوں کا نذرانہ دے کر اس پاک سرزمین کی حفاظت کی ہے اور کرتے رہیں گے
ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجا اطہر عباس کی گزشتہ سال لیویز شہداء کے گھر آمد، شہداء کے لواحقین سے ملاقات اور شہداء کےایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی،
ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن ریٹائرڈ راجا اطہر عباس آج 6 ستمبر یوم دفاع و شہدا پاکستان کے موقع پر گزشتہ سال چمن میں شہید لیویز ہلکارو کی رہائش گاہ پر گئے وہاں انکے کے والد اور رشتہ داروں سے فاتحہ خوانی اور شہیدوں کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی،
بعد میں ڈپٹی کمشنر چمن نے لیویز شہداء کے قبروں پر پھول اورچادر چڑھائے اور شہداء کے قبروں پر ایصال ثواب کے لئے دعا کی .
اس موقع پر سپرنٹینڈنٹ اکاؤنٹ افسر ڈی سی آفس چمن بشیر احمد بھی انکے ہمراہ موجود رہے.

Daily Askar

Comments are closed.