گورنمنٹ بوائز ہائیرسیکنڈری اسکول گڈانی میں 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا

 :گورنمنٹ بوائز ہائیرسیکنڈری اسکول گڈانی میں 6 ستمبر یوم دفاع کے حوالے سے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حب سعید یاسین اختر اور ایف سی حب کے کرنل محمد حارث تھے جبکہ پروگرام کی صدارت چیئر مین ایم سی گڈانی وڈیرہ جان شیر حمید بلوچ نے کی پروگرام کا آ غا ز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت الیاس جماعت ششم نے حاصل کی جبکہ فرحان جماعت ہفتم بی نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا پروگرام میں طلبا نے ملی نغمے پیش کیئے اور تقاریر کیں تقریب سے کرنل ایف سی 54 ونگ کے کرنل محمد حارث چئیرمین ایم سی گڈانی وڈیرہ جان شیر حمید بلوچ اے ڈی سی حب سعید یاسین اختر سینئر ہیڈ ماسٹر ایاز بلوچ اور عبدالنعیم طاھری نے خطاب کرتے ہوئے 6 ستمبر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ملک کی دفاع کے لیے اینے جانوں کا نذرانہ پیش کیا آخر میں کرنل ایف سی کے لیفٹنٹ کرنل محمد حارث اور سینئر ھیڈ ماسٹر ایاز بلوچ کی طرف سے پروگرام میں حصہ لینے والے طلبا کو انعامات سے نوازا گیا اس دوران شاندار ملی نغمہ پیش کرنے جماعت ہفتم کے طالب علم صالح محمد اور جماعت دہم کے طالب علم زبیر بلوچ کو کرنل محمد حارث نے نقد انعام بھی دیا اس موقع پر پی ٹی ایس ایم سی کے چیئرمین غلام نبی شیخ ایف سی کپٹن محمد عثمان کونسلروڈیرہ فتح محمدسنگھورایس ایچ او شیراز علی بھٹو سابق وائس چئیر مین غلام قادر سہپاد کونسلر تیمور ڈگارزئی کونسلر رضوان شیخ ندیم بزنجو ملا خدابخش بلوچ عزیز شیخ جی ٹی اے گڈانی کے صدر مرزا خان بلوچ سبجیکٹ اسپیشلسٹ خدا بخش واھورو یعقوب بلوچ علی مردان مگسی ساجد شمیم عبد الباری بلوچ عظیم خان بلوچ داد بخش بلوچ نبی بخش بلوچ شاھد سنگھور امین ساحر مولوی قادر بخش ساسولی عبدالمجید طاھری سینٹری انسپیکٹر داد بخش بلوچ اور دیگر اساتذہ و شہری موجود تھے۔

Daily Askar

Comments are closed.