اسسٹنٹ کمشنرحبیب اللہ بنگلزئی نے چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر امن وامان کے حوالے سے تمام لیویز افیسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کی

اسسٹنٹ کمشنرحبیب اللہ بنگلزئی نے چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر امن وامان کے حوالے سے تمام لیویز افیسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن و امان کے قیام اور عوام کی جان و مال عزت و آبرو کا تحفظ انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اسسٹنٹ کمشنر نے لیویز افیسران اور اہلکاروں سے کہاکہ علاقے میں امن وامان قائم رکھنا آپ کی ذمہ داری ھے اس سلسلے میں گشت اور سنیپ چیکنگ کی جہاں کہیں بھی ضرورت محسوس ہو وہاں سنیپ چیکنگ کی جائے اور مشکوک افراد کو دیکھتے ہی انکی تلاشی اور ان سے تفتیش کی جائے انہوں نے کہا کہ تمام لیویز اہلکار اور ملازمین اپنی ڈیوٹیز پر حاضریوں کو یقینی بنائے اور لیویز 24گھنٹے علاقے میں گشت کریں اور خاص کر جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں پر کڑی نظر رکھے اور ان کے خلاف ایکشن لیں ہمیں اپنی نئی نسل کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور وسائل ب کوروئے کار لاتے ہوئے دن رات ایک کرکے محنت کرنی چاہیے تاکہ ہم امن وامان اور پر سکون ماحول میں زندگی گزار سکیں۔

Daily Askar

Comments are closed.