پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر مسٹر واڈا مٹسوہیرو نے مستونگ بم دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاپانی حکومت اور عوام کی جانب سے بلوچستان کے عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے ، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کے نام اپنے ایک تعزیتی مراسلہ میں جاپان کے پاکستان میں تعینات سفیر نے کہا ہے کہ مستونگ سانحے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر جاپان کی حکومت اور عوام کو گہرا دکھ ہوا ہے تخریب کاری کے ایسے واقعات قابل مذمت ہیں ، اور ہمیں امید ہے کہ حکومت پاکستان اس قسم کے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے سیکورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنائے گی ، جاپان کے سفیر نے دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے
Comments are closed.