ڈپٹی کمشنر چمن کیپٹن (ر) راجا اطہر عباس کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر حبیب احمد بنگلزئی کی نگرانی میں تحصیلدار سٹی ثناء اللّٰہ بلوچ ایم ٹی او محمدحنیفیا اور لیویز فورس کے ہمراہ شہر میں مختلف قصاٸیوں اور روٹی کی دکانوں پر چھاپے مارے گئے اس موقع پر دو قصاٸی اور دو تندور مالکان کو گرفتار کرلیاگیا اس کے علاوہ گوشت پر جالی نہ ڈالنا اور سرکاری نرخ نامے سے زیادہ ریٹ پر گوشت اور روٹی فروخت کرنے پر 15 قصاٸیوں اور تندور مالکان پر جرمانے عائد کئے گئے اس موقع پر تحصيلدار ثناء اللہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ دنوں مختلف اشیاء خوردونوش کے سرکاری نرخ نامہ جاری کیاگیاھے اور عوام انتظامیہ کی متعین کردہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء خریدیں زیادہ رقوم وصول کرنے پر انتظامیہ کو فوراً مطلع کیا جائے تاکہ ناجائز منافع خوری پرانکے خلاف انتظامیہ بروقت اور موثر کاروائی کر کے خودساختہ مہنگائی اور من مانی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے
Comments are closed.