گورنمنٹ آف پنجا ب نے 200کنال اراضی ر کھ قبرستان دھمیال راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کیلئے مختص کردی 

 کینٹ کے شہریوں کو قبرستان کے لیے وسیع جگہ ملنے سے ایک بہت بڑا ریلیف ملے گا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ آف پنجاب نے دوسوکنال اراضی رکھ قبرستان دھمیال راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے حوالے کردی متعلقہ جگہ کو باقاعدہ ڈی مارکیشن کے بعد راولپنڈی کینٹ بورڈ کے حوالے کیاگیا اس سلسلے میں کینٹ کے رہائشیوں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا اس موقع پر ایگزیکٹو آفیسر عمران گلزارنے کہا کہ رکھ دھمیال قبرستان تدفین کی ضرورت پوری کریگا قبرستان میں باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت قبر کی جگہ الاٹ کی جائیگی ہر قبر کیلئے مختص حصے کو باقاعدہ نمبر الاٹ کیاجائیگا جبکہ اس سے قبل ایک بلاک کنٹونمنٹ بورڈ کے لئے بھی مختص کیاگیاتھاجس کو گورنمنٹ آ ف پنجاب نے دوسوکنال اراضی راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے حوالے کردی رکھ دھمیال قبرستان ایک ماڈل قبرستان بنایا گیا ہے جس کی چار دیواری مکمل ہوچکی ہے کینٹ کے شہریوں کو قبرستان کے لیے وسیع جگہ ملنے سے ایک بہت بڑا ریلیف ملے گا۔

Daily Askar

Comments are closed.