ڈپٹی کمشنر زیارت محمد رمضان پلال نے گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت کا دورہ کیا دورے کے دوران کالج کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا کلاس رومز کا معائنہ کیا طلباءسے سوالات پوچھے پرنسپل کالج پروفیسر نقیب اللہ نے کالج کے بارے میں بریفنگ دی اور کالج کے مسائل سے آگاہی دی،ڈپٹی کمشنر نے کالج کے مسائل حل کرنے کی یقین دہائی کرائی ڈپٹی کمشنر زیارت محمد رمضان پلال نے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے تعلیم حاصل کرنے کے بغیر ترقی ممکن نہیں اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو تعلیم میں آگے جانا ہوگاانہوں نے کہا کہ ضلع زیارت میں تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا،نوجوان نسل اپنی تعلیم پر توجہ دیں کیونکہ نوجوان مستقبل کے معمار ہیں۔
Comments are closed.