نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا

نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا وزیر داخلہ آفس میں ہونے والے اجلاس میں میر زبیر جمالی نے امن امان کا جائزہ لیا اور صوبے کے تمام اضلاع میں امن امان بحال رکھنے کیلئے پولیس افسران کو ضروری ہدایات دیں اور نوتال،بھاگ، میں سکیورٹی کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ صالح محمد ناصر کمشنر نصیر آباد ،ڈی آئی جی پولیس سبی ، ،ڈپٹی کمشنر سبی ،اور ڈپٹی کمشنر کچھی ، کی بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اجلاس میں نوتال،بھاگ ،نیشنل ہائی وے پر وارداتوں سے متعلقہ بریفننگ بھی دی گئی ڈی آئی جی ہائی وے علی شیر جھکرانی ،ڈی سی کچھی کی اجلاس کے شرکاءکو بریفنگ دی اجلاس کے شرکاءنے اس امر کا اظہار کیا کہ ایسے واقعات کے تدارک کے لئے جوائنٹ آپریشن کی ضرورت ہے جبکہ لیویز اور ہائی وے پولیس کی جوائنٹ پیٹرولنگ کی ضرورت ہے۔ شرکا نے بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ12کلومیٹر کے ایریا میں وارداتوں ہوتی ہے جبکہ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی جی پولیس نے بھاگ کیلئے بی سی کے 2پلٹون کی منظوری دی ہے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ میر زبیر جمالی نے کہا کہ ایسے واقعات کی تدراک کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں اور ہندو کمیونٹی کو تحفظ فراہم کیا جائے گاواقعات نا قابل برداشت ہے ڈاکوو¿ں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اورموبائل پیٹرولنگ کو زیادہ موثر کیا جائے فورسز ڈاکو کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھتے ہوئے رزلٹ دیں اجلاس کو ایس پی بولان کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 11افغانی کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ گرفتار شدہ آفغانی کو متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا۔

Daily Askar

Comments are closed.