نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے آج بروز جمعہ بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے دفتر کا دورہ کیا. انہوں نے ادارے کو عزیز الحق رورل ڈویلپمنٹ ایوارڈ 2023 ملنے پر دل گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوشی و مسرت کا اظہار کیا. بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کو یہ ایوارڈ حال ہی میں سینٹر فار انٹیگریٹڈ رورل ڈویلپمنٹ فار ایشیاء اینڈ پیسفک کی جانب سے لاؤس میں ایک تقریب کے دوران دیا گیا. نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ BRSP کو یہ ایوارڈ ملنا بلوچستان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے کہ یہ اعزاز بلوچستان کی ایک این جی او کو ملا ہے. یاد رہے کہ یہ اعزاز غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد یا ادارے کو دیا جاتا ہے اور پاکستان میں BRSP پہلی این جی او ہے جسے اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے.نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی جلد ہی BRSP کے سربراہ کو اپنے دفتر مدعو کر کے مشترکہ طور پر ادارے کی کارکردگی, ایوارڈ اور بلوچستان کے اعزاز کو سراہیں گے
Comments are closed.