ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائی

3

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی بڑی کاروائی

 

ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی ہدایت پر انسپیکٹر ثروت درانی کی زیر نگرانی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 4 خواتین اور 3 بچوں کو اسلام آباد سے بازیاب کر لیا گیا

 

متاثرین کا تعلق آذربائیجان سے ہے

 

متاثرہ خواتین کو ملازمت کا جھانسہ دے کر آذربائیجان سے لایا گیا

 

ملزمان متاثرہ خواتین کا جنسی استحصال کرنے میں ملوث پائے گئے

 

متاثرہ خواتین وزٹ ویزے پر پاکستان آئی تھیں

 

متاثرین کے ویزے کی معیاد ختم ہو چکی تھی اور غیر قانونی طور پر رہائش پزیر تھیں

 

متاثرہ خواتین اور بچوں کو اسلام آباد کے علاقے ای الیون میں واقع فلیٹس سے بازیاب کیا گیا

 

چھاپے کے دوران خواتین سے پاسپورٹس بھی برآمد کر لئے گئے

 

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے 3 انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری ہے

 

انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

 

ترجمان ایف آئی اے

Web Desk

Comments are closed.