گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ہم ایک جدید سائنٹفک ہیلتھ سسٹم کو یقینی بنانے اور غریب مریضوں کو صحت کے تمام بنیادی سہولیات انکی دہلیز پر پہنچانے میں کامیاب نہیں ہو سکے
گزشتہ روز خدمت کے جذبے سے سرشار مسیحا صفت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کا کانگو وائرس سے متاثر ہونے کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا. گورنر بلوچستان
مریضوں کو تکلیف سے نجات دلانے اور عوام کی زندگی کو محفوظ بنانے والے ڈاکٹرز اور نرسز کو تمام ضروری سہولیات فوری طور پر فراہم کرنے کی ہدایت. گورنر بلوچستان
کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کیلئے ایک علیحدہ وارڈ قائم کرنے، مال مویشیوں کی خرید وفروخت کی جگہوں اور ڈیری فارمز میں جراثیم کش اسپرے کرنے کی اشد ضرورت ہے. گورنر بلوچستان
بدقسمتی سے بلوچستان وہ واحد صوبہ ہے جہاں کے ہزاروں لوگ ہر سال محض علاج معالجہ کی خاطر آج بھی سندھ اور پنجاب میں جانے پر مجبور ہیں. گورنر بلوچستان
تمام حفاظتی تدابیر کی مکمل پاسداری کیلئے عوامی شعور و آگاہی کی مہم چلانے میں میڈیا پرسنز بھرپور کردار ادا کریں. گورنر بلوچستان
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے گورنر ہاؤس اینڈ سیکرٹریٹ میں آج سے تمام آفیسرز اور ملازمین کیلئے ماسک پہنا ضروری قرار دیا گیا
Comments are closed.