کورٹ بلوچستان کے حکم اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان یاسر خان کاکڑ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد اور ایس پی سریاب سرکل عاصم شاہ کی نگرانی میں آر ٹی اے عملے اور ٹریفک پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم

1

کوئٹہ:ہائی کورٹ بلوچستان کے حکم اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان یاسر خان کاکڑ،کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کوئٹہ منظور احمد اور ایس پی سریاب سرکل عاصم شاہ کی نگرانی میں آر ٹی اے عملے اور ٹریفک پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم نے منیر احمد مینگل چوک پر غیرقانونی اوردو نمبر رکشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔ 07 رکشے ضبط جبکہ 13 رکشوں کو موقع پر چالان کیا گیا۔اس دوران کم عمر اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس رکشہ چلانے،پرمٹ اور کاغذات نہ رکھنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی گئی۔اس موقع پرانہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں غیر قانونی رکشوں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں اسی وجہ سے شہر میں ٹریفک کے نظام میں بہتری آرہی ہے۔ غیر قانونی رکشے شہر کی ٹریفک کی روانی کو بہت متاثر کرتی ہیں جس سے ٹریفک جام ہوتا ہے۔ اسکے علاو¿ہ اکثر ڈرائیورز ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آرہی ہے۔ اور رش کی صورتحال میں بھی بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائی سے شہر میں ٹریفک کی بہتری میں کی امید ہے۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی رکشوں کے خلاف کارروائی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ تمام رکشہ ڈرائیور اور مالکان ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور اپنا پرمٹ اور کاغذات ہمراہ رکھیں۔ غیر قانونی طور پر رکشہ چلانے سے گریز کریں ورگرنہ دوران چیکنگ رکشہ پکڑے کی صورت میں ہمیشہ کے لیے ضبط کرکے ڈرائیور کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔غیر قانونی اور دو نمبر رکشوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

Web Desk

Comments are closed.