بلاول بھٹو کے الزامات کے حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت کی تردید
پنجاب حکومت پچھلے ساڑھے نو ماہ سے کام کر رہی ہے اس کا موازانہ سندھ سے کرنا سراسر غلط ہے
پنجاب حکومت نے جو بھی منصوبے کئے وہ کسی بھی طرح سیاسی منصوبے نہیں، الیکشن کمیشن ہر طرح سے تسلی کرتا ہے کہ کوئی بھی منصوبہ کسی بھی طرح سے سیاست یا کسی جماعت کو فائدہ نہ دے اور صرف اور صرف عوام کی فلاح کا ہو
انڈر پاس، فلائی اوورز اور ہسپتالوں کی حالت بہتر کرنے کی اجازت اگر سندھ حکومت بھی مانگے گی تو کیوں نہیں ملے گی، جس سے عوام کو ریلیف ملتا ہو
پنجاب حکومت نے سابق ایم این اے اور ایم پی ایز کے تمام ترقیاتی کام روک دئیے ہوئے ہیں،پنجاب حکومت مکمل طور پر غیرجانبدار ہے اور کسی قسم کے سیاسی ایجنڈے کے بغیر عوام کو ریلیف دینے کیلئے سرگرم عمل ہے
Comments are closed.