دسمبر عالمی یومِ رضاکاران کے موقع پر میونسپل کارپوریشن ہال میں الفواد فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیرِاہتمام ایک پروقار اور مثالی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
خضدار 5 دسمبر عالمی یومِ رضاکاران کے موقع پر میونسپل کارپوریشن ہال میں الفواد فاؤنڈیشن بلوچستان کے زیرِاہتمام ایک پروقار اور مثالی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
`رپورٹ دانش مینگل نمائندہ خصوصی روزنامہ عسکر انٹرنیشنل
پروقار تقریب میں خضدار سے تعلق رکھنے والے وہ معزز افراد شریک ہوئے جو سماجی خدمت اور انسانیت کی بھلائی کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں ،تقریب کی صدارت چیئرپرسن فرزانہ سحر جاموٹ نے کی، جنہوں نے اپنے خیرمقدمی خطاب میں رضاکاروں کے جذبۂ خدمت اور انسان دوستی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اس پُرمسرت محفل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شریک تھیں، جن میں ممتاز محقق سلطان احمد شاہوانی، محقق مصنف و مقرر پروفیسر انعام اللہ مینگل، سابق رجسٹرار بی یو ای ٹی خضدار حاجی محمد عالم جتک، پرنسپل ڈویژن پبلک کالج خضدار عمران گرگناڑی ،اسپورٹس آفیسر میڈم رقیہ عبید ،پرنسپل ڈویژن پبلک اسکول نائلہ رئیسانی ،صدر انجمن تاجران خضدار حافظ حمیداللہ مینگل، صدر جھالاوان ایکشن کمیٹی صابر حسین قلندرانی،رضا محمد خدرانی،بانی روشنائی سوشل آرگنائزیشن میر اشرف علی مینگل،بی این پی عوامی کے سینیئر رہنما صدام بلوچ ،سید ایاز الدین جیلانی ،رحیم جتک، ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر رشید مینگل ،محمد وارث شاہین، علی ہسپتال کے بانی ڈاکٹر عزیز بلوچ، کائنات قاضی، صدر پریس کلب خضدار عبداللہ شاہوانی، قلمکار ماما حیدر موسیانی، صحافی دانش مینگل، صحافی بشیراحمد رئیسانی، جبار حسنی، بلال مردوئی،انویسٹی گیشن آفیسر وفاقی محتسب اعلیٰ محمد اسحاق شاہیں، ڈاکٹر محمد اسحاق حقانی،سمیع اللہ عمرانی ،سمیع اللہ جاموٹ ، عبدالوحید غلامانی ،فضیلہ باجوئی ،نادر شیخ شامل تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ رضاکار معاشرے کی وہ روشن شمعیں ہیں جو بغیر کسی لالچ کے خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ انہوں نے تمام رضاکار شخصیات کی بےلوث خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں معاشرے کا حقیقی سرمایہ قرار دیا۔اس موقع پر صدر پریس کلب عبداللہ شاہوانی نے سابق ممبر پریس کلب مرحوم قاضی عبدالصمد شاہوانی کی خدمات کو یاد کیا اور ان کی صاحبزادی کائنات قاضی کی موجودگی کو خصوصی اعزاز قرار دیا،*
پروگرام کے اختتام پر الفواد فاؤنڈیشن کی جانب سے رضاکاروں کو اعزازی اسناد پیش کی گئیں، جبکہ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیاں سماجی ہم آہنگی اور خدمتِ خلق کے فروغ کا ذریعہ بنتی رہیں گی۔*
Comments are closed.