بجلی کی لائنوں کی شفٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیشِ نظر مختلف فیڈرز پر شیڈولڈ بجلی بندش کی جائے گی۔ ترجمان

6

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 05 دسمبر 2025ء
کیسکو کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہر کے متعدد علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے باعث کھمبوں کی تنصیب اور بجلی کی لائنوں کی شفٹنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے پیشِ نظر مختلف فیڈرز پر شیڈولڈ بجلی بندش کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق 07 دسمبر (اتوار) کو شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11 کے وی نوحصار، ایف سی، ایگریکلچر، تکاتو، اغبرگ اور ریگی فیڈرز سے صبح 9 بجے تا شام 5 بجے بجلی بند رہے گی۔ اسی گرڈ کے ویسٹرن بائی پاس، جبل نور، پی اے ایف، آئی ٹی یونیورسٹی اور کڈنی سینٹر فیڈرز سے دن 11 بجے تا سہ پہر 3 بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

مزید برآں، اسی روز کوئٹہ سٹی گرڈ کا اسٹیڈیم فیڈر اور مری آباد گرڈ کے گلستان روڈ، حالی روڈ، سٹی جبکہ سریاب گرڈ کے کرانی، اولڈ لیاقت بازار، بی ایم سی، ہزارہ ٹاؤن، نیو جان محمد اور اولڈ جان محمد روڈ فیڈرز پر صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بجلی بند رہے گی۔

ترجمان نے بتایا کہ 08 نومبر (پیر) کو کوئٹہ سٹی گرڈ کے ملک پلانٹ فیڈر سے صبح 10 بجے تا دوپہر 2 بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

کیسکو نے متعلقہ صارفین سے اس دوران پیش آنے والی زحمت پر معذرت اور کام کی تکمیل تک تعاون کی اپیل کی ہے۔

Web Desk

Comments are closed.