سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیاں، بھارتی سرپرستی یافتہ 9 خوارج ہلاک

5

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

راولپنڈی، 06 دسمبر 2025 — سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں علیحدہ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، آئی ایس پی آر نے ہفتہ کے روز بتایا۔

ترجمان کے مطابق 5 دسمبر کو ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کی پوزیشن کو بھرپور انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 7 خوارج واصلِ جہنم ہوئے۔

ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا گیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں مزید 2 خوارج کو سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کے ذریعے ہلاک کر دیا۔

مارے گئے بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ عناصر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں، اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی مزید بھارتی حمایت یافتہ خارجی عنصر کا خاتمہ کیا جا سکے، جبکہ وفاقی اپیکس کمیٹی کی منظور کردہ وژن “عزمِ استحکام” کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں پوری شدت سے جاری رہیں گی۔

Web Desk

Comments are closed.