پشاور مرچ منڈی میں مصالحہ جات یونٹ سے ہزاروں کلو گرام چوکر، تیل اور نان فوڈ گریڈ کلر بحق سرکار ضبط کر لیا گیا، فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کاروائی کا آغاز۔ فوڈ سیفٹی حکام

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف چھٹی کے روز بھی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، اس سلسلے میں ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کل پشاور مرچ منڈی میں چھاپا مارا گیا اور مختلف مصالحہ جات یونٹس اور گوداموں کی انسپکشن کی گئی۔ کاروائی کے دوران مصالحہ جات یونٹس سے ملاوٹ کے لئے استعمال کیا جانے والا ایک ہزار کلو سے زائد چوکر، دو سو پچاس لیٹر سے زائد تیل اور مضر صحت نان فوڈ گریڈ کلر موقع پر ہی ضبط کر لئے گئے۔ ٹیم نے فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے خبر دار کیا کے عوام کی صحت سے کھلواڑ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے حکم دیا کہ روزنہ کی بنیاد پر ہول سیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز کے معائنے کئے جائیں تا کہ ملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ ممکن ہو سکے۔

Daily Askar

Comments are closed.