صنم جاوید کے کاغذات مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل خارج

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی کارکن صنم جاوید کے کاغذات مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل خارج ہوگئی۔

ایپلیٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقے این اے 119 ، 120 اور پی پی 150 سے صنم جاوید کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج کر دی ہے۔

ایپلیٹ ٹریبونل کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔

ایپلیٹ ٹریبونل کے جج جسٹس طارق ندیم نے صنم جاوید کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا۔

Daily Askar

Comments are closed.