کوئٹہ7جنوری:_نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے اتوار کو یہاں نگراں صوبائی وزراء اور مشیران کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان نگراں حکومت اپنے مینڈیٹ کے مطابق امن و امان کی بحالی اور عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کررہی ہے بلوچستان میں عرصہ دراز سے منظور شدہ زیر التواء ترقیاتی منصوبوں کو پایا تکمیل تک پہنچایا جاررہا ہے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے مواصلاتی منصوبے کا افتتاح کردیا گیا ہے پیکج کے تحت جاری دیگر منصوبوں کا افتتاح بھی جلد کردیا جائے گا نگراں صوبائی حکومت نے ہیلتھ کارڈ کے کا اجراء کیا جس سے بائیس لاکھ سے زائد خاندانوں کو ملک کے بارہ سو اسپتالوں میں مفت علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم آئیں، سبی ، ہرنائی ریلوے سیکشن اور بولان میل بحال کی گئی صوبے میں کمپیوٹرائزڈ لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹس، جانشینی سرٹیفکیٹس اور اسلحہ لائسنس کا اجراء کیا گیا بحالی امن اور عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے اجتماعی منصوبوں کی تکمیل ہماری نگراں صوبائی حکومت کی ترجیح رہی ہے دستیاب وقت میں جس قدر ہوسکا گورننس کی بہتری اور عوام کی خدمت کے لئے خلوص نیت سے کام جاری رکھیں گے نگراں صوبائی وزراء اور مشیران عوامی فلاح و بہبود کے مشن اور تفویض کردہ حکومتی ذمہ داریوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں روز اول سے تفویض کردہ زمہ داری سے لیکر آخری روز تک بہتر کارکردگی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے آنے والی حکومت کے لئے درست سمت کا تعین کرکے جائیں گے اس موقع پر صوبائی وزراء اور مشیران نے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی سربراہی میں صوبے میں بحالی امن، زیر التواء اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور عوامی بہبود کے اجتماعی منصوبوں پر عمل درآمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ نگراں صوبائی حکومت کی کارکردگی مثالی رہی ہے عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی کی سربراہی میں صوبائی حکومت نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے محدود وقت اور دستیاب وسائل میں عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے عوام کی فلاح کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے.
کوئٹہ7جنوری
کوئٹہ7جنوری:_نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اعلٰی سطحی اجلاس اتوار کو یہاں منعقد ہوا جس میں چئیرمین بی ڈی اے نے ادارے کی مجموعی کارکردگی اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں غیر ترقیاتی اخراجات کو کم سے کم کرتے ہوئے کارکردگی میں نمایاں بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ اتھارٹی اپنے ریونیو اور اخراجات میں توازن پیدا کرکے صوبائی حکومت پر اضافی مالی بوجھ کا باعث نہ بنے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان نے ہدایت کی کہ بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ریونیو میں اضافے اور فعالیت کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کرکے ورکنگ پیپر آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے
کوئٹہ07 جنوری
کوئٹہ07 جنوری :_نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے آبپاشی کے شعبے میں ورلڈ بنک کے تعاون سے تجویز کردہ منصوبوں کی ایکنک سے منظوری کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ ان منصوبوں پر بلا تاخیر عمل درآمد شروع کر دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں محکمہ آبپاشی میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ، پرنسیپل سیکرٹری راشد رزاق خان، سیکرٹری آبپاشی حافظ عبدالماجد و متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی نے ورلڈ بینک پروجیکٹس سمیت محکمہ آبپاشی میں جاری ترقیاتی و بحالی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں آبپاشی اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے اشتراکی بحالی منصوبوں پر بلا تاخیر عمل درآمد شروع کرنا ضروری ہے تاکہ دستیاب وسائل کا بروقت اور درست استعمال یقینی بنایا جا سکے اس مقصد کیلئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تجاویز مرتب کرکے ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح پر قابو پانے کیلئے قابل عمل منصوبے تجاویز کئے جائیں جبکہ آبپاشی کے شعبے میں ماسٹر پلان کو عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے دستیاب وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جائے نگراں وزیر اعلٰی میر علی مردان خان ڈومکی نے ہدایت کہ بھاگ کچھی واٹر سپلائی اسکیم سمیت عوامی ضروریات کی حامل اسکیموں کو کم سے کم وقت میں مکمل کرکے انہیں عوام کے لئے کارگر بنایا جائے
.
Comments are closed.