لورالائی 6جنوری :_ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاداسلم بلوچ کے زیر صدارت برائے انسدادِ پولیو کا ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس لورالائی میں منعقد ہوا جس میں 8جنوری سے شروع ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کی تیاری، عملدرآمد اور ورکرز کی سیکیورٹی کے حوالے سے متعدد فیصلے کیے گئے اجلاس میں پولیو وائرس کی مجموعی صورتحال اور اس کی روک تھام کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبداللہ زہری، ڈی ایچ او لورالائی ڈاکٹر امان اللہ کدیزئی ، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر محمد فہیم اوتمانخیل، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبد الحلیم اوتمانخیل،پی ڈی اے ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر عبداللہ ، این سٹاف فوکل پرسن ڈاکٹر حمید اللہ ، ڈی ایس پی پولیس، سمیت دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ اجلاس میں پولیو مہم کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں بتایا گیا کہ پولیو مہم کے لیے عملے کی تربیت کا عمل مکمل ہوچکا ہے مہم کے دوران 60264بچوں اور بچیوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے اور وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی بچوں کو پلائی جائے گا اجلاس میں ڈپٹی کمشنرلورلائی نےضلعی انتظامیہ کے سربراہان کو ہدایات جاری کی کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کےلئے اپنے اپنے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر سیکیورٹی پلان سمیت تمام انتظامات کو مکمل تشکیل دیں اور 8جنوری تک پولیو مہم کے تمام انتظامات کو مکمل کرکے ضروری لاوزامات کو متعلقہ اسٹیشنوں تک بروقت پہنچادیں اجلاس میں متفقہ طور فیصلہ کیا گیا ھے پولیو مہم کے افتتاحی کیمپین کو8 جنوری مقرر کی جائے اور پولیو مہم کے ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے.
Comments are closed.