اہم ترین
وفاقی وزیر اطلاعات۔۔ ۔ ٹویٹ
الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے، کسی قسم کا کوئی بحران نہیں، مرتضیٰ
:نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور کسی قسم کا کوئی بحران نہیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن واقعی علیل ہیں، اللہ سے ان کی مکمل اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور کسی قسم کا کوئی بحران نہیں ہے
LOGNO: 81
1/7/2024 4:08:35 PM
Comments are closed.