وفاقی محتسب کا ادارہ اپ کا اپنا ادارہ ہے ۔یہاں عوام کی سہولت کے لیے نہ تو فیس لی جاتی ہے نہ ہی وکیل کی ضرورت ہوتی ہے ۔

وفاقی محتسب کا ادارہ اپ کا اپنا ادارہ ہے ۔یہاں عوام کی سہولت کے لیے نہ تو فیس لی جاتی ہے نہ ہی وکیل کی ضرورت ہوتی ہے ۔ ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب جناب غلام سرور بروہی

  • وفاقی محتسب کے افسران کی ہمارے درمیان آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ایک عوامی ادارہ ہے ۔ عزیز لانگو صدرجوائنٹ کوارڈینیشن کونسل فار ہدہ ڈیویلپمنٹ ۔

 

وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر ریجنل افس کوئٹہ کے سربراہ جناب غلام سرور بروہی اور انویسٹیگیشن افیسر احمد وقاص کاشی نے کوئٹہ کے علاقے ہدہ میں کھلی کچہری میں شرکت کی ۔ کھلی کچہری میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی جس سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل ہیڈ وفاقی محتسب جناب غلام سرور بروہی نے عوام کے نہ صرف مسائل سنے بلکہ انہیں یقین دلایا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گا ۔ کھلی کچہری جوائنٹ کوارڈینیشن کونسل فار ہدہ ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام منعقد کروائی گئی جس کے صدر عزیز لانگو نے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کافی عرصے سے ہمارے علاقے میں گیس بجلی سمیت مختلف مسائل حل ہونے کے انتظار میں تھے مگر کوئی افسر ان تنگ گلیوں میں آج تک نہیں آیا۔ وفاقی محتسب کے افسران کی یہاں آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ ادارہ عوامی خدمت کرنا چاہتا ہے ۔ کھلی کچہری میں عوام نے اپنے مسائل کے انبار لگا دیے ۔ جن کو حل کرنے کے لیے وفاقی معتصب کے افسران نے باقاعدہ طور پر درخواست گزاروں سے شکایتیں وصول کی اور انہیں یقین دلایا کہ ان کے مسائل ضرور حل ہوں گے ۔

اہل علاقہ نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا اور امید کا اظہار کیا کہ اب ہمارے مسائل بھی ضرور حل ہوں گے ۔

Daily Askar

Comments are closed.