چئیرمین نیپرا جناب توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کواٹرز میں “بلاک چین ان انرجی ٹریڈ” کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پاور سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔

 

چئیرمین نیپرا جناب توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈ کواٹرز میں “بلاک چین ان انرجی ٹریڈ” کے موضوع پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پاور سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز میں آگاہی پیدا کرنا تھا۔ویبینار میں سی ای او کیئر ڈاکٹر شعیب ، وکیل ایسکوائر جناب صفی غوری اور صدر کوپیئر محترمہ آمنہ منور سمیت پاور سیکٹر کے پیشہ ور افراد کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین نیپرا، جناب توصیف ایچ فاروقی نے پیئر ٹو پیئر انرجی ٹریڈنگ، انرجی ڈیٹا مینجمنٹ میں بلاک چین کی اہمیت اور گرڈ بیلنسنگ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے واضح کیا کہ توانائی کی تجارت میں بلاک چین کے کئی فوائد ہیں، تاہم، توانائی کے شعبے میں اہم چیلنجز ریگولیٹری فریم ورک اور موجودہ توانائی کے نظام کے ساتھ توسیع پذیری ہے اور یہ کہ پبلک پرائیویٹ پائلٹ پروجیکٹس بلاک چین کے عملی نفاذ کے لیے بہترین ہیں۔
جناب شعیب اے خان نے بلاک چین ٹیکنالوجی کی بنیادی سمجھ بوجھ ، سمارٹ کنٹریکٹس اور بلاک چین کو الیکٹریکل گرڈز میں استعمال اور اسے انرجی مکس سے منسلک کرتے ہوئے اس کی اہمیت اجاگر کی ۔ جناب صفی غوری نے توانائی فراہم کرنے والوں، صارفین اور ریگولیٹرز کے لیے بلاک چین کے فوائد پر روشنی ڈالی۔ محترمہ آمنہ منور نے آخر میں مائیکرو گرڈز، انرجی کمیونٹیز اور الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ اور انٹیگریشن میں بلاک چین کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ورکشاپ چیئرمین اور مقررین کے ساتھ شرکاء کے تفصیلی سوال و جواب کے سیشن کے بعد اختتام پذیر ہوئی

Daily Askar

Comments are closed.