پیرامیڈکس کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،محکمہ صحت کی پیرامیڈکس کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل فیکلٹی میں ڈاکٹر کے تعیناتی مسترد کرتے ہوئے انہیں پیرامیڈیکس کی حق تلفی قرار دے دیا۔

شانگلہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیرامیڈکس کااپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،محکمہ صحت کی پیرامیڈکس کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل فیکلٹی میں ڈاکٹر کے تعیناتی مسترد کرتے ہوئے انہیں پیرامیڈیکس کی حق تلفی قرار دے دیا۔ طبی شعبے میں پیرامیڈکس کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔محکمہ صحت پیرامیڈکس کی تشویش کو دور کریں۔پیرامیڈکس کے جائز حقوق فوری دینے کا مطالبہ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ پیرامیڈکس کی ترقی کے عمل کو تیز کیا جائے، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں سو فیصد اضافہ یقینی بنائے جبکہ آئی ایچ پی کے تمام ملازمین کی تنخواہ فوری ادا کیا جائے۔ مظاہرے کی قیادت پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن شانگلہ کے جنرل سیکرٹر ی عرفان اللہ آزاد کر رہے تھے جس میں اکبر حسین،شمشیرعلی، امجد علی، ناصر علی،بخت افسر، فداحسین،ندیم علی، بخت منیر اور دیگر شامل تھے۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل فیکلٹی میں رجسٹرار کی پوسٹ پر ڈاکٹر کا آرڈر ہوا ہے جس کو کینسل کیا جائے اور پیرامیڈیکل کو فوری تعینات کیا جائے۔میڈیکل فیکلٹی میں رجسٹرار اور کنٹرول کے پوسٹ پر بھی پیرامیڈکس کو تعینات کیا جائے۔ پیرامیڈکس کی ترقی کے عمل کو تیز کیا جائے۔ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں اور پنشن میں سو فیصد اضافہ یقینی بنائے جبکہ آئی ایچ پی کے تمام ملازمین کی تنخواہ فوری ادا کیا جائے۔ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا پیرمیڈکس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن نے عزم کیا ہے کہ صوبائی تنظیم کا جو بھی فیصلہ ہوگا ہم اس پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ انکے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ہم اپنے حقوق کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور حکومت سے اپنے جائز مطالبات منوانے کیلئے ہر فورم پر آواز اُٹھائینگے۔انہوں نے کہا کہ طبی نظام میں پیرامیڈیکس ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ان کا بنیادی اور قانونی حقوق ان کو دیا جائے اور ان کی مزید حق تلفی نہ کی جائے۔محکمہ صحت پیرامیڈکس کے جائز تشویش پر ان کی مطالبات حل کریں تاکہ طبی نظام موثر طریقے سے چل سکیں۔

Daily Askar

Comments are closed.