سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوملتان سرکل فرحان شبیر ملک نے ریکوری صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مختلف آپریشنل دفاتر کا دورہ کیا اورتمام متعلقہ افسران کو ریکوری ٹارگٹس حاصل کرنے کی ہدایت کی۔

ملتان
سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکوملتان سرکل فرحان شبیر ملک نے ریکوری صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مختلف آپریشنل دفاتر کا دورہ کیا اورتمام متعلقہ افسران کو ریکوری ٹارگٹس حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے قصبہ مڑل، مخدوم رشید اور شاہ رکن عالم سب ڈویژنوں کے دورے کے موقع پر ریکوری سٹاف اور ایس ڈی اوز کو ہدایت کی کہ ریکوری کے اہداف حاصل کئے جائیں اورنادہندگان کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کیاجائے۔گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی ٹیوب ویل صارفین سے 100فیصد رننگ بجلی بلز اور سابقہ بقایاجات /واجبات بھی وصول کئے جائیں۔ تمام ٹیرف کیٹگریز کے دو ماہ اور اس سے زائد مدت کے ڈیفالٹرز کے کنکشنز منقطع کئے جائیں اور واجبات /بقایاجات کی ادائیگی تک کنکشنز بحال نہ کئے جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ روزانہ بیچ وائز ریکوری کی فہرستوں پر ریکوری مہم کی جائے اور تمام ایس ڈی اوز کو فیلڈ میں بھیجاجائے۔ ایس ڈی اوز اور ریکوری سٹاف سے روزانہ ریکوری رپورٹ لی جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمرشل منیجر ملتان سرکل ارشاد سیال، ایڈیشنل ایکسین اے ٹی بی تاج محمود قمر، ایکسین ممتازآبادڈویژن ریحان علی چوہان اورایس ڈی اوزبھی موجود تھے۔

Daily Askar

Comments are closed.