ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے33صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

 

ملتان
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)کی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے33صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ 37ہزار831 یونٹس بجلی چوری کرنے پر10 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔21بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے پولیس اسٹیشنوں میں درخواستیں بھجوادیں۔ ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق6جو ن2023 ء کو ملتان سرکل میں 6 بجلی چوروں کو145000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔ڈی جی خان سرکل میں 14بجلی چوروں کو612382روپے جرمانہ عائدوہاڑی سرکل میں 3صارفین کو 104900روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 4صارفین کو 48728روپے جرمانہ عائد،ساہیوال سرکل میں 3صارفین کو 50470روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں ایک صارف کو20000روپے جرمانہ عائداورمظفرگڑھ سرکل میں ایک صارف کو20000روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

 

Daily Askar

Comments are closed.