شہر کراچی کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا، کامران خان ٹیسوری شہر قائد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے آرٹ ورک پر بھرپور کام کررہے ہیں، ناصر جاوید

شہر کراچی کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا، کامران خان ٹیسوری
شہر قائد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے آرٹ ورک پر بھرپور کام کررہے ہیں، ناصر جاوید
کریسنٹ کے تحت سہراب گوٹھ پر آئی لو کراچی کا افتتاح گورنر سندھ نے کیا

کراچی ( ) کریسنٹ آرٹ گیلری کے تحت سہراب گوٹھ پر ویلکم سائن آئی لو کراچی کا افتتاح ، گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن، ڈی سی سینٹرل طلحہ سلیم، طارق مصطفیٰ، ڈائریکٹر پارکس ، جے ڈی سی کے بانی ظفر عباس ، سمیر ناصر ، سدرہ ناصر و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کو مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔ پارکس و دیگر تفریح گاہوں کی تعداد بڑھارہے ہیں، کراچی کی روشنیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تعاون سے 100سے مقامات پر خوش آمدید کراچی سائن، I Love Karachi والز بنائی جائیں گی۔ تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی کیلئے I.T کے ساتھ ، انجینئرز کو بھرپور سپورٹ کریں گے۔ کریسنٹ آرٹ گیلری کے چیئرمین ناصر جاوید نے کہا کہ شہر قائد کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے آرٹ ورک پر بھرپور کام کررہے ہیں، دیگر نئے منصوبوں پر بھی جلد کام کیا جائے گا۔ ممتاز آرٹسٹ چتراپریتم نے کہا کہ کریسنٹ 15 سال سے آرٹ کی ترقی کیلئے بھرپور کام کررہی ہے۔ کراچی کی والز کو آرٹ ورک سے خوبصورت بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر کریسنٹ کے سی ای او سمیر ناصر، کریسنٹ کی بانی سدرہ ناصر بھی موجود تھیں۔ بعدازاں مہمان خصوصی گورنر سندھ کو آرٹ بک بھی پیش کی گئی۔

Daily Askar

Comments are closed.