جسقم کی جانب سے بحریہ ٹائون، ڈاکو کلچر، اور کارکنان پر درج مقدمات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، دھرنا.
لاڑکانہ(نمائندہ عسکر انٹرنیشنل): جسقم کی جانب سے بحریہ ٹائون، ڈاکو کلچر، اور کارکنان پر درج مقدمات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، دھرنا. رپورٹ کے مطابق منگل کے روز جئے سندہ قومی محاذ لاڑکانہ، رتوڈیرو، باقرانی اور ڈوکری میں جئے سندھ قومی محاذ مرکز کی کال پر رک سندھی، امتیاز کھوہارو، راجا بوہڑ، ظہور سندھی، سارنگ سندھو، محمد علی میمن اور دیگر کی رہنمائی میں پریس کلب کے باہڑ احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا اور فل شگاف نعرے بلند کیے، اور مطالبا کیا کہ جسقم رہنمائوں اور کارکنان پر درج مقدمات ختم کئے جائیں، بحریہ ٹائون منصوبہ بند کیا جائے، ڈاکو راج ختم کرنے کیلئے مضبوط منصوبہ بندی کی جائے، اور تمام مغویوں کو آزاد اور لاپتہ افراد کو سامنے لایا جائے.
Comments are closed.