ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال سردار بہادر خان یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام محکمہ تعلیم کی خالی آسامیوں کے ٹیسٹ کے انتظامات و سیکورٹی پلان مرتب کرنےکے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا
انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نصیرآباد ڈویژن 7جون
ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال سردار بہادر خان یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام محکمہ تعلیم کی خالی آسامیوں کے ٹیسٹ کے انتظامات و سیکورٹی پلان مرتب کرنےکے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیااجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر گنداواہ عبدالحمید کورائی ، رسالدار میجر لیویز فورس عبدالحکیم ابڑو ، ڈی ایس پی محمد طارق بگٹی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد اقبال رڈ ، انچارج اسپیشل برانچ غلام فرید ترین ودیگر آفیسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محمد رمضان پلال نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15 تا 17 جون کو سردار بہادر خان یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام محکمہ تعلیم میں ٹیچنگ کی خالی آسامیوں کے ٹیسٹ منعقد کئے گئے ہیں جس کے انتظامات و سیکورٹی پلان مرتب کرنے ، گاڑیوں و موٹر سائیکل پارکنگ ، ٹینٹس ، پینے کے ٹھنڈے صاف پانی ، فائر بریگیڈ ، ایمبولینسز ، کا انتظام کرنے کے ساتھ صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ امیدواروں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے مزید انھوں نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کے لئے تشریف لانے والے امیدوار کسی قسم کا مواد و موبائل فونز ہمراہ لانے سے گریز کرتے ہوئے بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں ۔
Comments are closed.