ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نصیرآباد ڈویژن نور احمد ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے پبلک ٹرانسپورٹرز عوام سے مقررہ کردہ ریٹس کے مطابق کرایہ وصولی کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

نصیرآباد۔۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نصیرآباد ڈویژن نور احمد ڈومکی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی کے تحت کام کیا جارہا ہے پبلک ٹرانسپورٹرز عوام سے مقررہ کردہ ریٹس کے مطابق کرایہ وصولی کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی تمام پبلک ٹرانسپورٹر کرایوں کی مقررہ کردہ لسٹ بھی آویزاں کرنے کے پابند ہونگے عوام اضافی رقم بٹورنے والوں کے خلاف کارروائی میں ہمارا ساتھ دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نصیرآباد ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے کیا اجلاس میں امداد حسین بنگلزئی عابد علی بنگلزئی دوست علی لہڑی سمیت دیگر موجود تھے آر ٹی اے نور احمد ڈومکی نے کہاکہ حالیہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی لائی جا رہی ہے آج کے اجلاس میں مختلف روٹس کے کرایوں کو حتمی شکل دی گئی ہے کرایوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں وہ نوٹیفکیشن آویزاں کیا جائے گا تاکہ ان کو مدنظر رکھ کر عوام سے کرایا وصول کیا جائے انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات سننے کےلئے شکایتی سیل کے نمبرز بھی لکھے جائیں گے تاکہ عوام کی شکایات کو موقع پر ہی حل کیا جائے اضافی رقم وصول کرنے والوں کے خلاف موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی نور احمد ڈومکی نے کہاکہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ہمارا مقصد عوام کے بہتر مفادات میں اقدامات کرنا ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قابل قبول نہیں ھوگا۔واضح رہے کہ متعین کردہ کرایوں کی لسٹ میں سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا اپنا ہی موبائل نمبر دیا گیا ہے تاکہ شکایت پر بروقت کاروائی کی جاسکے۔

Daily Askar

Comments are closed.