جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی۔

 

کوئٹہ 7 جون:۔جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کر دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جناب جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے پانچ ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی جسے کمیشن نے متفقہ طور پر منظور کرلیا بلوچستان ہائی کورٹ کے مستقل ہونے والے ججز میں جناب جسٹس اقبال احمد کاسی جناب جسٹس شوکت علی رخشانی جناب جسٹس گل حسن ترین جناب جسٹس محمدعامر نواز رانا اور جناب جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں ان ججز کے ناموں کی منظوری کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ میں مستقل ججز کی تعداد 13 ہو جائے گی جوڈیشل کمیشن کی سفارش پر ججز کی مستقلی کی حتمی منظوری کے لیے معاملہ پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھجوا دیا گیا۔

Daily Askar

Comments are closed.