پاک افغان سرحد پر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ایک کاروائی کے ذریعے 9 مئی واقعات میں ملوث راولپنڈی کے سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری امجد محمود کے بیٹے چوہدری عبدالباسط کی افغانستان فرار ہونے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرلیا

پشاور(ایم-الیاس):پاک افغان طورخم بارڈر پر ایف آئی اے حکام کی کاروائی کے نتیجے میں پی ٹی آئی راولپنڈی کے سابق ایم پی اے چودھری امجد محمود کے فرزند چودھری عبدالباسط کی افغانستان فرار ہونے کی کوشش کو وفاقی تحقیقاتی ادارے کی کاروائی نے ناکام بناتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے ، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم افغانستان سے یورپ منتقل ہونا چاہتے تھے خفیہ اطلاع پر ملزم کے خلاف کارروائی کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ملزم 9مئی فسادات کے واقعات میں پنجاب پولیس کو مطلوب تھے ،ملزم کی گرفتاری کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے قانونی کارروائی کو مکمل کرکے انہیں راولپنڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے درجنوں کارکنان و ممبر صوبائی اسمبلی و صوبائی وزراء قانونی کارروائی کے خوف سے تاحال روپوش ہیں اور پولیس ذرائع کے مطابق خیبر پختون خواہ کے متعدد وزراء افغانستان فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے ہیں اور تاحال ان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے
Comments are closed.