گورنر ہاؤس پشاورمیں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری
گورنر ہاؤس پشاورمیں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی تقریب حلف برداری
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس محمدابراہیم خان سے قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حیثیت سے انکے عہدے کاحلف لیا
ہینڈآؤٹ۔213۔پشاور،7 جولائی2023ء
گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس محمدابراہیم خان سے بطور قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی اُن کے عہدہ کا حلف لے لیا۔ جمعہ کے روز گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ پروقار تقریب حلف برداری میں جسٹس محمدابراہیم خان نے بطور قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اپنے عہدہ کا حلف اٹھا یا۔ تقریب میں سیکرٹری قانون خیبرپختونخواشگفتہ نوید نے جسٹس محمدابراہیم خان کی قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حیثیت سے تقرری کا صدارتی اعلامیہ پڑھ کر سنایا۔گورنر نے اس موقع پر قائمقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمدابراہیم خان کو نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد پیش کی اورنیک خواہشات کا اظہارکیا۔تقریب حلف برداری میں پشاور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء، نگران صوبائی وزراء فضل الٰہی، ساول نذیرایڈوکیٹ،جسٹس(ر) ارشاد قیصر،نگران وزیراعلیٰ کے مشیر پیر ہارون شاہ، رحمت سلام خٹک، حاجی ہدایت اللہ افریدی، ڈاکٹرریاض انور،آئی جی پولیس اختر حیات خان، مختلف محکموں کے انتظامی سربراہان، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر مظہر ارشاد، رجسٹرار پشاور ہائیکورٹ سمیت دیگرحکام نے شرکت کی۔
Comments are closed.