عوامی فلاح و بہبود کے لیے اختیارات کا نچلی سطح پر منتقلی کے لیے کوشاں وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبہ بھر کی طرح ضلع پشین میں بھی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی سربراہی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ سوری اور اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کاکڑ کی زیر نگرانی لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کا پانچواں اورآخری مرحلہ بھی پرامن ماحول میں مکمل ہو گیا ہے
پشین07جولائی :۔عوامی فلاح و بہبود کے لیے اختیارات کا نچلی سطح پر منتقلی کے لیے کوشاں وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبہ بھر کی طرح ضلع پشین میں بھی ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر خان بازئی کی سربراہی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ سوری اور اسسٹنٹ کمشنر بہادر خان کاکڑ کی زیر نگرانی لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کا پانچواں اورآخری مرحلہ بھی پرامن ماحول میں مکمل ہو گیا ہے۔جس میں سرکاری نتائج کے مطابق جمیعت علمائ اسلام کے امیدوار برائے ضلعی چئرمین سید عبدالشکور آغا نے 56 ووٹ حاصل کر کے چئیرمین اور اتحادی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے امیدوار برائے ڈپٹی چئرمین ملک منظور احمد اچکزئی نے 58 ووٹ حاصل کر کے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے۔جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حفیظ اللہ سوری نے کامیاب ہونے والے چئرمین اور ڈپٹی چئرمین سے حلف لیا۔
Comments are closed.