مون سون کا آغا ہو چکا ہے مچھروں کی افزائش کے لئے مون سون کا موسم اور سیزن انتہائی موزوں ہیں۔مچھروں کو تلف کرنے یا احتیاطی تدابیر کے طور پر مچھر دانی کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔
ہرنائی 07جولائی :۔مون سون کا آغا ہو چکا ہے مچھروں کی افزائش کے لئے مون سون کا موسم اور سیزن انتہائی موزوں ہیں۔مچھروں کو تلف کرنے یا احتیاطی تدابیر کے طور پر مچھر دانی کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ملیریا کے پھیلاو¿ میں مچھر کا بنیادی کردار ہوتھا ہے۔معاشرے کو ملیریا سے پاک کرنے کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر پع عمل کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی،ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر عبدالقاہر انڈس ہسپتال کے ڈسٹرکٹ ایم این ای آفیسر عبدالقاہر ساجد پرکانی،ڈی ایم یو انچارج غلام یزدانی ترین آئی این ایچ انڈس ہسپتال کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شاہ میر بلوچ اور آئی این ایچ انڈس ہسپتال ڈسٹرکٹ ہرنائی کے سپلائی کول چین آفیسر نجیب اللہ ترین نے ملیریا کنٹرول پروگرام اور آئی این ایچ انڈس ہسپتال کے ہمراہ تحصیل ہرنائی کے پبلک اور پرائیویٹ فوکل پرسن سے سہہ ماہی میٹنگ کے دوران کیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی نے میٹنگ کی صدارت کی اور گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور تمام فوکل پرسن کے سی ٹروں کے رجسٹر چیک کئے۔تاہم ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام فوکل پرسن کو ہدایت کی کہ وہ عوام میں شعور و آگہی مہم چلائیں جوہڑوں کا پانی یا بارش کا پانی جہاں موجود ہو وہ ختم کیا جائے نالوں میں چونا ڈالا جائے۔لیرا کش اسپرے سمیت بالخصوص مچھردانیوں کا استعمال کیا جائے۔تاکہ ملیریا وبائی اختیار نہ کرے ڈبلیو ایچ او کے ہدایات کے مطابق ملیریا ادویات استعمال کیا جائے تاکہ مریضوں میں بے جا اور ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر ادویات کھانے سے ریزسٹنس پیدا نہ ہوجائے۔ملیریا کے سلسلے میں ضلع بھر کے تمام پبلک اور پرائیویٹ فوکل پرسن کا میٹنگ ہوتا ہے تاکہ ملیریا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر نظر رکھا جا سکے۔
Comments are closed.