گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ حقیقی اولسی سیاست دراصل خدمت خلق پر مبنی ایک مقدس فریضہ ہے اور سیاسی قائد لوگوں کو خوفزدہ رکھنے کی بجائے انھیں ظلم، جبر اور استحصال کے خلاف لڑنے کی جرآت فراہم کرتا ہے.
کوئٹہ 7 جولائی: ۔گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ حقیقی اولسی سیاست دراصل خدمت خلق پر مبنی ایک مقدس فریضہ ہے اور سیاسی قائد لوگوں کو خوفزدہ رکھنے کی بجائے انھیں ظلم، جبر اور استحصال کے خلاف لڑنے کی جرآت فراہم کرتا ہے. سیاست میں انسانی اقدار، سیاسی نظریات اور مستقل مزاجی کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھنے کے بعد ہی ہم اپنے بڑے قومی اہداف کے حصول کو ممکن بنا سکتے ہیں. یہ سب کچھ ایشیائی سماج میں مضبوط ذاتی کردار اور وقار کے بغیر نتیجہ خیز نہیں بنایا جا سکتا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق وفاقی سیکرٹری سردار اعجاز احمد خان جعفر کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ اگر ہم اپنی تمام پالیسیوں اور ترقیاتی منصوبوں کا مرکز عوام کے حقوق و اختیارات کی پاسداری کو بنا لیں تو ہم اپنے موجودہ معاشرتی بگاڑ کو اجتماعی سدھار میں تبدیل کر سکتے ہیں گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہمارا ملک اور خاصکر بلوچستان قدرتی وسائل و معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے. جغرافیائی اعتبار سے بھی ہمارے ملک وصوبے کے روشن مستقبل کے روشن امکانات بھی ہیں. اب بھی وقت ہے کہ تمام صاحب واک و اختیار اور سیاسی قائدین اپنا رخ حقیقی خدمت خلق کی جانب موڑ دیں اور ذاتی مفاد سے بالاتر ہو کر قومی مفادات کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں۔گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ بحثیت قوم ہم اپنے وسائل کے بہترین استعمال سے درپیش مسائل ومشکلات پر باآسانی قابو پا سکتے ہیں. انہوں نے تمام سیاسی کارکنوں اور بلدیاتی نمائندوں پر زور دیا کہ وہ حقیقی سیاست کے تقدس کا خیال رکھتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں میں عام آدمی سے رابطہ رکھیں اور ان کے مسائل معلوم کریں تاکہ عوامی مسائل ومشکلات کو کم کرنے میں بھرپور مدد مل سکیں۔
Comments are closed.