سینئر ڈپٹی کنوینئر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی و مذہبی امور کمیٹی کے ممبران حسیب احمد ، زبیر احمد، محمد ارشاد ، یامین ناصر و دیگر کے ہمراہ مہتمم جامعہ بنوریہ مفتی نعمان نعیم، مہتمم جامعہ صفہ مفتی محمد زبیر، سربراہ پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری اور چیئرمین المصطفیٰ ویلفیئر حاجی محمد حنیف طیب سے ملاقاتیں کی اور انہیں علماء کنونشن میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تحریک پاکستان میں علماء، مشائخ اور صوفیاء کا کردار کلیدی ہے یہی وجہ ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح رحمہ اللہ نے تعمیر پاکستان کے لیے ہر موقع پر علماء و صوفیاء سے مشاورت جاری رکھی اور بالآخر پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔علماء کرام و مذہبی قائدین کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ کسی سیاسی جماعت نے تحریک پاکستان میں علماء کرام کے کردار کو عوام الناس میں پیش کرنے کا قدم اٹھایا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند و قابل تحسین ہے تاہم انہوں نے مردم شُماری پر ایم کیو ایم پاکستان کی جدوجہد کے نتیجے میں کراچی کی آبادی بڑھنے پر پوری قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی کی حقیقی نمائندہ جماعت ایم کیو پاکستان ہی ہے، عوام الناس کے لئے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنے میں ان کے شانہ بشانہ رہیں گے.
دریں اثنا رابطہ کمیٹی کے اراکین ذاہد منصوری اور احمد سلیم صدیقی نے شیعہ علماء کرام اور اکابرین سے ملاقات کی جبکہ انکے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری و دیگر ارکان مذہبی کمیٹی بھی موجود تھے۔
Comments are closed.